عام آدمی پارٹی کو صدر جمھوریہ کی طرف سے ملی راحت، 11اراکین اسمبلی کو صدر جمھوریہ نے نااہل قرار دینے سے کیا انکار

,

   

صدر جمھوریہ ہند نے عام آدمی پارٹی کو بڑی راحت دی ہے، دہلی اسمبلی کے عاپ کے گیارہ اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے انکار کیا ہے، الیکشن کمیشن نے انکے خلاف صدر جمھوریہ سے شکایت کی تھی، صدر جمھوریہ نے انکی درخواست کا خارج کرکے انہیں اپنے عہدے پر باقی رکھا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں سنجیو جھا، نتن تیاگی، پروین کمار، پون کمار شرما، شری دت شرما، راجیش گپتا، دنیش موہنیا، امانت اللہ خاں، کیلاش گہلوت، جرنیل سنگھ اور محترمہ سریتا سنگھ کو نااہل قرار دیئے جانے کی درخواست کو مسترد کیا ہے، اور ان کی اسمبلی میں رکنیت برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم کی کاپی منگل کے دن ہر میڈیا ادارے کو پہونچا دی گئی ہے۔

صدر جمھوریہ نے اپنے جاری کئے ہوۓ حکم نامہ میں کہا کہ انہوں نے قومی راجدھانی دلی حکومت ایکٹ 1991 کے سیکشن 15 کے ذیلی سیکشن چار کے تحت فراہم کردہ حقوق کے مطابق فائدے کے عہدے کے معاملے میں ان ارکان اسمبلی کو نااہل ٹھہرائے جانے سے انکار کیا ہے اور درخواست بھی خارج کردی گئی ہے۔