عام آدمی پارٹی 70 نشستیں جیتے گی : کجریوال

   

نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اسمبلی کی 70 نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی ۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کارکنوں کی خدمات کی ستائش کی ۔ پارٹی کے کنوینر نے ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا جو ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر جمع ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کارکنوں کے شکر گذار ہیں جنہوں نے گدشتہ اسمبلی انتخابات میں 67 نشستوں پر کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ تاہم اس بار ہم 70 تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرینگے ۔ ان کے اس ویڈیو کو پارٹی کے ٹوئیٹر پر پیش کیا گیا ۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی اروند کجریوال کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر دہلی کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی بہتر صحت و درازی عمر کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔