عام انتخابات کیلئے بی جے پی کا نیا نعرہ’ اب کی بار 400 پار‘

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ دریں اثنا، بی جے پی نے عام انتخابات کے لئے نعرے پر فیصلہ کیا ہے. ذرائع نے بتایا کہ یہ نعرہ ہے ’اب بار 400 پار، تیسری بار مودی سرکار‘۔ نیز بی جے پی نے لوک سبھا اور اسمبلی کی سطح پر کنوینر اور شریک کنوینر کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جلد ہی پی ایم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا پورے ملک کا دورہ کریں گے۔ پی ایم مودی کا دورہ 22 جنوری سے شروع ہوگا۔ دراصل، بی جے پی نے یہ نعرہ ایسے وقت لگایا ہے جب منگل (2 جنوری) کو نئی دہلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، پارٹی جنرل سکریٹری سنیل بنسل، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، اشونی وشنو اور منسکھ منڈاویہ سمیت کئی لیڈر آئندہ لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں موجود تھے۔2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ’اچھے دن آنے والے ہیں‘ کا نعرہ دیا تھا۔ پارٹی نے 2019 کے عام انتخابات’ایک بار پھر مودی سرکار‘ کے نعرے پر لڑی تھی۔بی جے پی نے پی ایم مودی کی قیادت میں دونوں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پی ایم مودی نے حالیہ دنوں میں کئی بار دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی پر لوگوں کا اعتماد برقرار ہے۔ ایسے میں بی جے پی کی جیت کی ہیٹ ٹرک ہوگی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات میں ایک طرف بی جے پی کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) ہے۔ دوسری طرف، اپوزیشن اتحاد انڈیا ہے جس میں کانگریس، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے اور عام آدمی پارٹی سمیت کئی پارٹیاں شامل ہیں۔