عام انتخابات کے بعد سمرتی ایرانی26 مئی کو امیٹھی کے دورے پر

   

امیٹھی۔ 25 مئی (یواین آئی) سابق مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر سمرتی ایرانی لمبے عرصے کے بعد 26مئی پیر کو یک روزہ دورے پر امیٹھی آرہی ہیں۔ عام الیکشن کے بعد اچانک سمرتی ایرانی کے امیٹھی آنے کی خبر سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ اس دوران سمرتی ایرانی گوری گنج کے رنجے انٹر کالج میدان پر رانی اہلیا بائی ہولر کی پیدائش کی تین صدی پوری ہونے پر منعقد سیمینار میں شرکت کریں گی۔ بی جے پی ضلع میڈیا انچارج چندر مولی سنگھ نے بتایا کہ پروگرام کے حوالے سے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔امیٹھی سے عام الیکشن ہارنے کے ٹھیک ایک سال بعد سابق وزیر اور سابق ایم پی اسمرتی ایرانی پیر کو ایک روزہ دورے پر امیٹھی پہنچ رہی ہیں۔