عام بجٹ کے اہم نکاتنئی دہلی: مرکزی بجٹ 2024-25 کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

   

بجٹ تخمینہ : قرض کو چھوڑ کر جملہ وصولیاں: 32.07 لاکھ کروڑ روپے ٭ جملہ خرچ: 48.21 لاکھ کروڑ ٭ مجموعی ٹیکس وصولیاں: 25.83 لاکھ کروڑ ٭ مالیاتی خسارہ: جی ڈی پی کا 4.9 فیصد٭ اگلے سال خسارے کو 4.5 فیصد سے نیچے لانے کا ہدف٭ سرمائے کے اخراجات کے لیے 11,11,111 کروڑ (جی ڈی پی کا 3.4 فیصد) کی گنجائش٭ پانچ سال میں 4.1 کروڑ نوجوانوں کو روزگار٭ ای پی ایف او میں رجسٹرڈ پہلی بار ملازمت پانے والے ملازمین کیلئے15,000تک ایک ماہ کی تنخواہ٭ ملازمین اور آجر دونوں کو ترغیبی رقم فراہم کرنا٭ اگلے پانچ سال میں20لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا۔