عام بجٹ2021:ریلوے کے لئے1.1لاکھ کروڑ روپے فراہم کرنے کااعلان

,

   

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے مرکزی بجٹ 2021 میں مالی سال 2021-22 میں ہندوستانی ریلوے کے لئے 1.1 لاکھ کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2022 میں سرمایہ کاری کے لئے 1.07 لاکھ کروڑ کی فراہم کیے جائیں گے۔ سیتارامن نے 2030 تک ہندوستانی ریلوے کے مستقبل کے لئے تیار نئے ریلوے پلان کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مشرقی اور مغربی فریٹ کوریڈورز جون 2022 تک کام شروع کریں گے۔ سرشار فریٹ کوریڈور کا ایک حصہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ (پی پی پی موڈ) پر تعمیر کیاجائے گا۔ 2021۔22 کے لئے مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے فریٹ کوریڈور سے آمدنی حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں فریٹ کوریڈور کی ترقی کے منصوبوں کو پر عمل آوری کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم عوامی نقل و حمل کے لیے مختص رقم کو 18،000 کروڑ کے ساتھ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔