عام زمرہ میں 10% تحفظات بل کو جے ڈی ایس کی تائید

   

بنگلورو۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی ایس صدر اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے مرکز کے اس فیصلے کو جس میں معاشی طور پر کمزور طبقات کیلئے تعلیم اور ملازمتوں میں 10% تحفظات کا فیصلہ کیا گیا ہے، تائید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے کمزور اور غریب محروم طبقات کی بھلائی کیلئے آگے رہے ہیں۔ لوک سبھا میں جے ڈی یو کے کرناٹک سے دو ارکان (بشمول دیوے گوڑا) نمائندگی کرتے ہیں، بی جے پی نے اعلیٰ طبقات کے مطالبہ پر ووٹوں کے حصول کیلئے 10 تحفظات کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک کانگریس نے اس کو فیصلہ کو سیاسی مقصد براری سے تعبیر کیا ہے اور ان تحفظات کے فیصلے کے بعد جملہ تحفظات کا اوسط 60% ہوجائے گا۔