عام مسافروں کیلئے وزیر ریلوے کا بڑا اعلان

   

نئی دہلی: مرکز میں نریندر مودی حکومت کا 3.0 بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ اس دوران ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے عام مسافروں اور نوجوانوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہیکہ ریلوے کی جانب سے ڈھائی ہزار نان اے سی کوچز بنائی جارہی ہیں۔ اگلے 3سالوں میں مزید دس ہزار اضافی نان اے سی کوچز بنائے جائیں گے۔ اس سے متوسط اور کم آمدنی والے لوگ مستفید ہوں گے۔ ریلوے کی ملازمتوں کا سالانہ کیلنڈر بھی تیار کیا گیا ہے۔ ریلوے صرف اسی بنیاد پر نوکریاں دے رہا ہے۔ اس سال ریلوے میں تقریباً 39000 نوکریاں دی جائیں گی۔ اس بار مرکزی بجٹ میں وزارت ریلوے کیلئے تاریخی رقم مختص کی گئی ہے۔ ریلوے کو بجٹ میں 2 لاکھ 62 کروڑ روپے ملے ہیں۔ عام مسافر بجٹ سے مایوس ہوئے ہیں۔