لکھنو :جیل میں قید لیڈر مختار انصاری کی بہو اور ایم ایل اے عباس انصاری کی بیوی نکہت بانو کو چترکوٹ کی رگولی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ نکہت چھ ماہ تک جیل میں قید رہیں۔ رہائی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عمل میں آئی ہے۔ نکہت پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر جیل میں بند اپنے ایم ایل اے شوہر سے ملنے جاتی تھیں۔ انتظامیہ نے 10 فروری کو انہیں گرفتار کیا تھا۔خیال رہے کہ نکہت بانو کو جمعرات کی شام دیر گئے رہا کیا گیا۔ وہ گھر جانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ جیل سے نکلیں۔