عباس عراقچی ماسکو پہنچ گئے

,

   

اسلام آباد، 27 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے ماسکو پہنچ گئے جہاں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات بھی کی ۔ اس سے قبل عباس عراقچی مسقط سے دوبارہ پاکستان پہنچے تھے ،اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا، عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اس ملاقات میں باہمی امور اور سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی اور لکھا کہ عباس عراقچی کی دوبارہ اسلام آباد آمد مشاورت کا تسلسل ہے۔ آمد جوہری مذاکرات سے متعلق نہیں بلکہ پاکستانی حکام کے ساتھ حالیہ بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھانا ہے ۔