حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع عادل آباد کے بائیک میکانیک عبدالجلیل نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوجانے کے بعد اخراجات میں کمی لانے کے لیے ای سیکل تیار کیا ہے ۔ صرف 6200 روپئے خرچ کرتے ہوئے اپنی قدیم سیکل کو کامیابی کے ساتھ ای سیکل میں تبدیل کیا ہے ۔ بائیک میکانک کا 20 سالہ تجربہ رکھنے والے عبدالجلیل نے زرعی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے جراثیم کش ادویات کی پچکاری میں استعمال ہونے والے 8.12 واٹس پر مشتمل دو بیاٹریز چین ماڈل کے کٹ ( ایکسلیٹر ، موٹر ) کا استعمال کرتے ہوئے یہ سیکل تیار کیا ہے جو دیڑھ گھنٹے کی چارجنگ سے گھنٹہ میں 20 کیلو میٹر کی رفتار سے 20 کیلو میٹر کا سفر کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہورہی ہے ۔ عبدالجلیل نے بتایا کہ وہ تجربہ کے طور پر قدیم سیکل کو ای سیکل میں تبدیل کرچکے ہیں ۔ بہت جلد 21 ہزار روپئے سے نئی ای سیکل تیار کررہے ہیں جو 40 کیلومیٹر تک سفر کرنے میں معاون ہوگی ۔۔ ن