عبدالقدیر خان کی موت ظلم و جبر اور ناانصافی کا منہ بولتا ثبوت

   

سنگاریڈی میں بی ایس پی کی احتجاجی ریالی، شیخ ابوبکر کنوینر کا خطاب
سنگاریڈی 24 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک پولیس کی حراست میں زد و کوب کے بعد دواخانہ میں ہلاک عبدالقدیر خان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوے بہوجن سماج پارٹی ضلع سنگاریڈی کی جانب سے ٹی این جی اوز بھون تا کلکٹریٹ سنگاریڈی احتجاجی ریالی منظم کی گئی اور کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا دینے کے بعد تحریری یادداشت پیش کی گئی اس موقع پر جناب شیخ ابو بکر کنوینر بھوجن سماج پارٹی اقلیتی سیل ضلع سنگاریڈی نے کہا کہ عبدالقدیر خان کی موت مذہب سماج کے لیے شرمناک ہے۔ پولیس نے ایک معصوم و بے قصور کو بنا کسی ثبوت حیدرآباد سے گرفتار کرکے میدک لاتی ہے اور پھر اس کا تھرڈ ڈگری انٹراگیشن کرتی ہے۔ پولیس کی بیجا اور بیتحاشہ مارپیٹ کی وجہ سے عبدالقدیر خان کے اندرونی اعضاء کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کی وجہ سے دواخانہ میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ فرینڈلی پولیس اور سنھئرا تلنگانہ کا دعویٰ کرنے والی بی آر ایس حکومت میں عبدالقدیر خان کی موت ظلم و جبر اور نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث پولیس ملازمین کو معطل نھیں بلکہ برخواست کریں اور ان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت کیس درج کیا جاے۔ عبدالقدیر خان کے ورثا کو ایک کروڑ روپیہ ایکس گریشیا، ڈبل بیڈ روم مکان’ ایک ایکر اراضی، اہلیہ کو سرکاری ملازمت دی جاے اور بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جاے۔ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں اس کے لیے مناسب و موثر اقدامات کئے جاے۔ اس موقع پر ونود کمار صدر بی ایس پی حلقہ اسمبلی سنگاریڈی، بالایا جنرل سکریٹری، محمد زبیر معاون کنونیر بی ایس پی اقلیتی سیل ضلع سنگاریڈی، جی سریدھر انچارج حلقہ اسمبلی سنگاریڈی، پلوی کنوینر بی ایس پی مہیلا ونگ، جگدیش انچارج ضلع، مقیم پٹیل کنوینیر بی ایس پی اقلیتی سیل حلقہ اسمبلی ظہیرآباد’ سید ذہان صدر ظہیرآباد ٹاون اقلیتی سیل’ محمد سلیم صدر بی وی ایف اور دیگر موجود تھے۔