عبداللہ عبداللہ کی ہندوستان کے دورہ پر آمد

,

   

نئی دہلی۔افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ چار روزہ دورے پر منگل کو نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ افغان امن عمل میں ہندوستان کی حمایت حاصل کرنے اور ہندوستان کو طالبان سے مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ امریکہ اور افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے باوجود ہندوستان طالبان سے مذاکرات سے انکار کرتا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق عبداللہ عبداللہ کا دورہ ہند کابل کے ساتھ ساتھ نئی دہلی کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔