عبداللہ پور میٹ علاقہ میں نعش برآمد

   

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) عبداللہ پور میٹ پولیس نے سنسان علاقہ سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ جس کے جسم پر زخموں کے متعدد وار پائے گئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق سروے نمبر 149 میں ایک نامعلوم شخص کی نعش کو پولیس نے برآمد کیا ۔ جس کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے اور ہاتھ اور پیر بھی ٹوٹا ہوا پایا گیا پولیس عبداللہ پور میٹ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات بتائی ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ جس کی عمر 30 تا 35 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ یہ شخص سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ہوگا یا پھر کسی نے اسے ہلاک کرنے کے بعد یہاں سنسان علاقہ میں پھینک دیا ۔ پولیس عبداللہ پور میٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔