عبدہ کشف کیخلاف پی ڈی ایکٹ لاگو

   

سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا الزام
حیدرآباد۔/30 اگسٹ، ( سیاست نیوز) فرقہ وارانہ نوعیت کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے سٹی پولیس ہنوز چوکس ہے اور ایک تازہ کارروائی میں ایک نوجوان پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیاگیا۔27 سالہ سید عبدہ قادری عرف عبدہ کشف ساکن اولڈ ملک پیٹ پر الزام ہے کہ وہ سوشیل میڈیا پر فرقہ وارانہ نوعیت کے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا عادی ہے۔ سٹی پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجے گئے نوجوان پر یہ الزام عائد کیا کہ اس نے 22 اگسٹ کی شب دیگر افراد کے ساتھ دفتر پولیس کمشنر حیدرآباد کے روبرو بی جے پی رکن اسمبلی کی گستاخانہ ویڈیو وائرل کرنے پر احتجاج کیا تھا اور اس مظاہرہ کے دوران اس نوجوان نے ایک نعرہ لگایا تھا’’ گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا ‘‘۔ جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سوشیل میڈیا پر ان ویڈیوز سے شہرکا ماحول بگڑ گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں عبدہ کشف 4 مقدمات میں ملوث ہیں جن میں 3 کیسس فرقہ وارانہ نوعیت کے ہیں۔ سی سی ایس کی سائبر کرائم پولیس نے اس نوجوان کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ ب