عبوری ضمانت کیلئے نولکھا کی درخواست

   

دہلی ہائیکورٹ کی این آئی اے سے جواب طلبی
نئی دہلی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شہری حقوق کارکن گوتم نولکھا کی دائر کردہ درخواست پر دہلی ہائیکورٹ نے جمعہ کو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سے جواب طلب کیا ہے۔ نولکھا نے اپنی پیرانہ سالی کی بنیاد پر بھیماکورے گاؤں پارک مقدمہ میں ضمانت پر رہائی استدعا کی تھی۔ 67 سالہ نولکھا، سپریم کورٹ کی ہدایت پر 14 اپریل کو این آئی اے حکام کے روبرو خودسپردگی اختیار کی تھی۔ وہ فی الحال تہاڑجیل میں قید ہیں۔ این آئی اے کی طرف سے پیروی کرنے والے سالیسیٹر جنرل تشارمہتا نے یہ کہتے ہوئے درخواست کی مخالفت کی کہ سپریم کورٹ نے نولکھا کی صراحت کردہ بنیاد کو پہلے ہی مسترد کردیا تھا جب انہوں (نولکھا) نے ملک میں جاری متعدی وباء کورونا وائرس کو وجہ بتاتے ہوئے ضمانت پر رہائی کی مدت میں توسیع کی استدعا کی تھی۔