عتیق احمد کی ہلاکت سرکاری قتلسی پی آئی قومی سکریٹری نارائنا کا ردعمل

   

حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے اتر پردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی کو ہلاک کئے جانے کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر ڈاکٹرنارائنا نے اسے سرکاری قتل قرار دیا اور کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو عدلیہ کے نظام پر بھروسہ نہیں ہے۔ نارائنا نے کہا کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی کو جئے سری رام کے حامیوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس تحفظ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جو سرکاری قتل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ر