نئی دہلی : گینگسٹر عتیق احمد کے قریبی ایک اور شخص کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے، پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو اس کے گھر کو بلڈوزر سے زمین دوز کردیا گیا۔ گن ہاؤس چلانے والے صفدر علی کے دھوم گنج تھانے کے تحت راجروپ پورپر واقع دو منزلہ مکان کو گرانے کیلئے 12 بجے کے قریب چار بلڈوزر اور ایک پوک لینڈ مشین صفدر کے گھر پہنچے اور پولیس کی بھاری نفری کے درمیان زبردستی گھرگرانے کا عمل شروع ہوا۔ بلڈوزر مکان گرانے میں ناکام رہے تو پوک لینڈ مشین لگائی گئی ۔