بہت سارے لوگوں نے عدالتی تحویل میں قتل کی ”حوصلہ افزائی“ کا اس پر الزام لگایاہے۔
سہارن پور۔سہارن پور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیو گومبیر نے گینگسٹر عتیق احمداور کے بھاھی اشرف کے قتل کو یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کی ایک”بڑی کامیابی“ سے تعبیر کیاہے۔
ایک مبینہ ویڈیو میں جو وائر ل ہوا ہے گومبیر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اوپر بھیج دیا ہم نے‘؟اب باری سہارنپور کے غنڈوں کی ہے‘لہذا ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں“
بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ ویڈیوسہارنپور میں پارٹی کے میئر امیدوار اجے کمار کے الیکشن دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کا ہے۔
گومبیر کا یہ بیان سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہوا ہے اور بہت سارے لوگوں نے عدالتی تحویل میں قتل کی ”حوصلہ افزائی“ کا اس پر الزام لگایاہے۔