عثمانیہ دواخانہ میں ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد نئی عمارت تعمیر کی جائے گی : ہریش راؤ

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کل کہا کہ ریاستی حکومت عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں موجودہ ہیرٹیج عمارت کو چھیڑے بغیر ایک نئی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ وزیر صحت کل کریم نگر میں انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کے تلنگانہ چیاپٹر کے زیر اہتمام ایک سالانہ کانفرنس سے مخاطب کررہے تھے ۔ جب آئی ایم اے کے ارکان اور عثمانیہ الومنس نے ان سے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں نئی سہولتوں کے بارے میں پوچھا تو ہریش راؤ نے کہا کہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں ایک نئی عمارت تعمیر کرنے کی تجویز ہائی کورٹ میں داخل کی گئی ہے ۔ نئی عمارت کو چند بلاکس کو منہدم کرتے ہوئے مرحلہ واری انداز میں تعمیر کیا جائے گا لیکن ہیرٹیج عمارت کو متاثر نہیں کیا جائے گا ۔۔