حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی نے طلبہ کے مطالبہ پر انجنیئرنگ کے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ بیچلر آف انجنیئرنگ (بی ای) فرسٹ ایئر سپلیمنٹری امتحانات 2 تا 8 ڈسمبر جبکہ سکنڈ سمسٹر امتحانات 23 نومبر تا یکم ڈسمبر منعقد ہونے والے تھے۔ 4 سمسٹر کے امتحانات 3 تا 11 ڈسمبر مقرر تھے۔ طلبہ نے امتحانات کی تیاری کیلئے وقت کی کمی کی شکایت کی۔ مختلف گوشوں سے نمائندگی کے بعد وائس چانسلر اروند کمار نے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ہر امتحان کے درمیان 2 تا 3 دن کا فاصلہ رہے گا اور امتحانات کے اوقات صبح 10 تا دوپہر 12 بجے رہیں گے۔ وائس چانسلر کے مطابق 23 نومبر سے شروع ہونے والے امتحانات میں دو امتحانات کے درمیان کم از کم ایک دن کا فاصلہ رہے گا۔ دوسرے سمسٹر کے امتحانات کیلئے کم از کم 45 دن کا وقفہ دیا جائے گا۔