عثمانیہ یونیورسٹی انڈر گریجویٹ امتحانی ٹائم ٹیبل جاری

   

حیدرآباد۔ عثمانیہ یونیورسٹی نے آج مختلف انڈر گریجویٹ کورسیس کے سیمسٹر VI کے باقاعدہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ بی اے ( بی سی سی ایس ) سیمسٹر چہارم کے امتحانات 27 جولائی تا 21 اگسٹ منعقد ہونگے ۔ اسی طرح بی ایس ڈبلیو ( سی بی سسی ایس ) بی کام ( بی سی سی ایس ) اور بی کام سی بی سی ایس کے امتحانات 27 جولائی تا 5 اگسٹ منعقد ہونگے ۔ یونیورسٹی امتحانی برانچ نے بی بی اے ( بی سی سی ایس ) سیمٹر VI کے امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت امتحان 27 جولائی تا 3 اگسٹ منعقد ہونگے ۔ بی ایس سی ( سی بی سی ایس ) سیمسٹر VIکے امتحانات 27 جولائی سے یکم ستمبر تک منعقد ہونگے ۔ امتحانات کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک رہے گا ۔