حیدرآباد 10جولائی(یواین آئی) پولیس نے عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں بی آر ایس وی کے کئی لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔بی آر ایس وی لیڈر جنگیا نے کہا کہ دو لاکھ نوکریاں، جاب کیلنڈر، میگا ڈی ایس سی جاری کرنے اور گروپ۔II اور III کے عہدوں میں اضافہ کرنے کیلئے بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے آواز اٹھانے پر طلبہ قائدین کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی ایس سی امتحان ملتوی کرنے کے مطالبہ پر کارروائی کی جارہی ہے ۔ پولیس نے تلنگانہ اسٹوڈنٹس پریشد کے کئی لیڈروں کو بھی حراست میں لے لیا جنہوں نے ریاستی یونیورسٹیوں میں ریگولر وائس چانسلروں کی تقرری میں تاخیر پر پروفیسر ایم کودنڈارام کے گھر کا محاصرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پروفیسر کودنڈارام سمیت کئی افرادنے پچھلی حکومت سے یونیورسٹیوں اور بے روزگار نوجوانوں کے مسائل پر سوال اٹھائے لیکن اب وہ خاموش ہیں۔ یونیورسٹیاں پچھلے دو ماہ سے باقاعدہ وائس چانسلر کے بغیر چل رہی ہیں۔