حیدرآباد۔ عثمانیہ یونیورسٹی پوسٹ گریجویشن تیسرے سیمسٹر کے ریگولر امتحانات کا کل 14 جولائی سے آغاز ہونے والا ہے ۔ ایم اے ‘ ایم کام ‘ ایم کام ( آئی ایس ) اور ایم ایس سی کے امتحانات کا 14 جولائی سے باضابطہ آغاز ہوگا ۔ امتحانی آفیسر پروفیسر سائی رام نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری کیلئے فیس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ چھٹے سیمسٹر امتحانات کیئے فیس 300 روپئے جرمانے کے ساتھ 14 جولائی کو بھی ادا کی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ تیسرے اور پانچویں سیمسٹر ( بی ایس سی آنرس ) فاریسٹری کیلئے بھی فیس 14 جولائی کو ادا کی جاسکتی ہے ۔ فیس ادخال کی اس سہولت سے طلبا استفادہ کرسکتے ہیں۔