عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری کالجوں کے امتحانی شیڈول کو قطعیت

   

حیدرآباد۔ 28 فروری (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے اپنے ملحقہ کالجوں کے تمام ڈگری کورسیس امتحانات کے شیڈول کو قطعیت دیتے ہوئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے عثمانیہ یونیورسٹی کے تمام ڈگری کورسیس بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، بی اے، بی ایس ڈبلیو، بی کام آنرس، فاصلاتی بی کام کورسیس اور فاصلاتی بی بی اے ڈگری و دیگر تمام کورسیس کے سال اول، سال دوم اور سال سوم کے تیسرے سیمسٹر ریگولر امتحانات کے علاوہ بیاک لاگ ہونگے۔ شیڈول کی تفصیل کیلئے یونیورسٹی ویب سائٹ www.osmania.ac.in کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔