حیدرآباد۔/13 نومبر، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ 2020(CPGET) کے دوسرے مرحلہ کے داخلہ کا کونسلنگ شیڈول جاری کیا ہے۔ آن لائن سرٹیفکیٹس کی جانچ کیلئے رجسٹریشن 14 تا 17 نومبر کیا جاسکتا ہے اور امیدوار 19 تا 21 نومبر ویب آپشن اختیار کرسکتے ہیں۔ 22 نومبر کو آپشن میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔ 25 نومبر کو امیدواروں کو عبوری طور پر نشستیں الاٹ کی جائیں گی اور انہیں 26 تا30 نومبرمتعلقہ کالجس کو رپورٹ کرنا ہوگا۔ مزید تفصیلات ویب سائیٹ www.osmania.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ر