حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی ) نے عثمانیہ یونیورسٹی کو تلنگانہ اسٹیٹ اہلیتی ٹسٹ (TS-SET) کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ ممبر سکریٹری ٹی ایس سیٹ پروفیسر سی مرلی کرشنا نے بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کو مختلف مضامین کیلئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے نوڈل ایجنسی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈی رویندر نے بتایا کہ اس منظوری کا کئی امیدواروں کی جانب سے بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا۔ یو جی سی کی منظوری کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی مستقبل قریب میں ٹسٹ کے انعقاد کیلئے موثر انتظامات کرے گی۔