عثمانیہ یونیورسٹی کی ایگزیکیٹیو کونسل نے راہول گاندھی کے جلسہ کی اجازت نہیں دی

   

کسی کو بھی جلسہ عام کی اجازت نا دینے کا فیصلہ، کیمروں کے یونیورسٹی میں داخلے پر بھی پابندی
حیدرآباد ۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی ایگزیکیٹیو کونسل نے کانگریس کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے عثمانیہ یونیورسٹی میں جلسہ کو اجازت دینے سے انکار کردیا۔ واضح رہیکہ کانگریس کے رکن اسمبلی جگاری؛ی اور سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے علحدہ علحدہ طور پر عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی میں راہول گاندھی کو طلبہ سے ملاقات کرنے اور جلسہ عام منعقد کرنے کی اجازت دینے کی تحریری طور پر یادداشت پیش کی تھی جس پر ہمدردانہ غور کرنے کا وائس چانسلر نے تیقن دیا تھا۔ عثمانیہ یونیورسٹی ایگزیکیٹیو کونسل کا آج صبح اجلاس منعقد ہوا، جس میں راہول گاندھی کے جلسہ عام کو اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔ یہی نہیں عثمانیہ یونیورسٹی میں کسی کو بھی جلسہ عام منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ساتھ ہی کیمپس میں کیمروں پر بھی امتناع عائد کردینے کا اہم فیصلہ کیا۔ واضح رہیکہ کانگریس کے قائد راہول گاندھی 6 اور 7 اپریل کو دو روزہ دورہ پر تلنگانہ پہنچ رہے ہیں۔ وہ 6 اپریل کو ورنگل میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دوسرے دن حیدرآباد میں راہول گاندھی پارٹی کے قائدین سے ملاقات کرنے کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ کرنے والے تھے لیکن عثمانیہ یونیورسٹی کی ایگزیکیٹیو کونسل نے راہول گاندھی کے پروگرام کو منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ن