عثمانیہ یونیورسٹی کی لائبریری کا نام تبدیل

,

   

حیدرآباد: دنیا بھر میں مشہور عثمانیہ یونیورسٹی جسے نظام سابع نواب میر عثمان علی خاں بہادر نے قائم کیا تھا۔ آج کچھ فرقہ پرست ذہن رکھنے والے افراد نے اس کی لائبریری کا نام بدل دیا ہے۔ اس کا نام بدل کر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر رکھ دیا گیا ہے۔ نواب میر عثمان علی خان کے پوتے نواب مرزا محب بیگ نے تلنگانہ گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف سکریٹری ایس کے جوشی سے اس کا شکایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ نام تبدیلی کا فیصلہ واپس لیں۔ انہوں نے اس ضمن میں تحریری یادداشت بھی پیش کی۔ مسٹر بیگ نے کہا کہ مجھے اپنے ایک دوست کے ذریعہ سے پتہ چلا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کی لائبریری کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ میں اس تعلق سے ارباب مجاز سے تحریراً شکایت بھیج دی ہے۔

مجھے امید ہے کہ وہ اس پر غور کریں گے۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کے لوگو سے اردو خارج کئے جانے پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ مسٹر بیگ نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی لائبریر ی کا نام تبدیل نہ کیا جائے اور ضرورت ہوتو ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے نام سے ایک لائبریری قائم کیا جائے۔