عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسیس کے لیے درخواستیں مطلوب

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی شعبہ فاصلاتی تعلیم کی جانب سے چند کورسوں میں داخلہ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ فاصلاتی تعلیم کے تحت ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم کام ، ایم اے ، ایم ایس سی ، میتھامیٹکس ، اسٹاٹیکس کے ساتھ بی اے ، بی کام اور چند ڈپلومہ کورسوں میں موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ یہ بات عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم کے ڈائرکٹر جی بی ریڈی نے ایک اعلان میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ کے تحت جاریہ ماہ کی 15 تاریخ درخواست کی آخری تاریخ رہے گی ۔ خواہش مند امیدوار oucde.net کے ذریعہ مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔۔ ع