عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے طالب علم کی موت

   

حیدرآباد 20جنوری(یواین آئی) عثمانیہ یونیورسٹی ہاسٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔یہ طالب علم جس کی شناخت چرنجیوی کے طورپر کی گئی ہے ، مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہا تھا کہ کل شب اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔اس نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم کام کی تکمیل کی تھی جس کے بعد وہ ہاسٹل میں مقیم رہ کر مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہا تھا۔اس کو کل شب دل میں درد پر اس کے ساتھی طلبا نے فوری علاج کیلئے گاندھی اسپتال منتقل کیاجہاں پر علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔چرنجیوی کا تعلق سوریہ پیٹ ضلع سے ہے ۔
جونئیر کالج پرنسپل معطل
حیدرآباد 20 جنوری ( سیاست نیوز ) ایک جونئیر کالج کے پرنسپل کو ساتھی خاتون اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں حکام نے معطل کردیا ہے ۔ ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر نے نلگنڈہ ضلع کے گورنمنٹ جونئیر کالج بالیا کے پرنسپل وجئے نائک کو معطل کرنے کے احکام جاری کئے ۔ خاتون ملازمین نے اس کی شکایت کی تھی ۔