عثمان خواجہ کا غزہ کے بچوں کی مدد کیلئے ایک اور اقدام

   

اڈیلیڈ : آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے بچوں کی مدد کیلیے ایک قدم اور بڑھا دیا، جوتوں کی پرنٹ والی ٹی شرٹ پر فلسطینوں سے یکجہتی کے نعرے درج کرکے ملبوسات بنانے والی کمپنی سے معاہدہ کرلیا۔ عثمان نے شوشل میڈیا پر ٹی شرٹس خریدنے کی اپیل کردی اور کہا کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف چلڈرن آف غزہ کو دی جائے گی۔ اسرائیلی مظالم کے شکار غزہ کے مظلوم بچوں کی مدد کیلیے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، عثمان خواجہ نے اْوزی آل لائیو آر ایکول ٹی کے نام سے برانڈ لانچ کیا ہے۔ ٹی شرٹس پر جوتوں کے پرنٹ پر فلسطینوں کے حق میں مختلف نعرے درج ہیں۔عثمان خواجہ نے آزادی انسانی حقوق ہے، ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کروائی ہے۔