عثمان شنواری کا دماغ ارطغرل دیکھنے میں ختم ہوگیا، اہلیہ کا طنز

   

اسلام آباد ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کی اہلیہ نے دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل عثمان شنواری کے ماسک الٹا پہننے کی وجہ مذاق مذاق میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتادی۔فاسٹ باؤلر کی اہلیہ کے مطابق عثمان شنواری کا دماغ معروف ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا، اس وجہ سے انہوں نے این 95 ماسک اْلٹا پہنا ہے۔دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے مانچسٹر پہچنے والے کرکٹر عثمان شنواری نے ایئرپورٹ پر عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک این 95 پہن رکھا تھا لیکن وہ الٹا تھا۔مداحوں کی توجہ تو ماسک الٹا پہننے کی جانب نہ گئی لیکن عثمان شنواری کی اہلیہ نے ناصرف مداحوں کی توجہ ماسک کے الٹا پہنے جانے کی طرف دلوائی بلکہ ماسک کے بہانے مذاق مذاق میں طنز کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شئیر کردی۔اہلیہ نے عثمان شنواری کی تصویر پر لکھا کہ ’ماسک اْلٹا پہنا ہے لیکن کوئی بات نہیں، مجھے معلوم ہے کہ تمہارا سارا دماغ ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا ہے۔