عدالتی احکام کی تعمیل کروں گی، مسکان کا بیان

   

مانڈیا (کرناٹک) : برقعہ پوش اسٹوڈنٹ مسکان خان جس نے کالج احاطے میں ہندو نعرے لگانے والے ہجوم کا دلیری سے سامنا کیا، اُس نے چہارشنبہ کو کہا کہ وہ حجاب لگانے کے تعلق سے عدالتی حکمنامہ کی تعمیل کرے گی۔ مسکان نے کہا کہ گزشتہ روز کالج انتظامیہ نے اُن کا ساتھ دیا۔ ضلع مانڈیا میں گزشتہ روز پی ای ایس کالج کی کامرس اسٹوڈنٹ مسکان کو ہجوم نے برقعہ دیکھ کر تنگ کرنے کی کوشش کی تھی جو اُن پر بھاری پڑگئی۔ سینکڑوں پر مشتمل ہجوم کے سامنے تنہا مسکان نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور جواب میں نعرہ تکبیر ’’اللہ اکبر‘‘ بلند کیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ریاست میں تشویش اور کشیدگی کی لہر دوڑ گئی ہے۔