عدالت کی ہیمنت سورین کو فلور ٹسٹ میں شرکت کی اجازت

   

رانچی: زمین گھوٹالے کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتار سابق سی ایم ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ اسمبلی میں ہونے والے فلور ٹسٹ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہیں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) عدالت نے اس کی اجازت دی ہے۔ یاد رہے کہ جے ایم ایم کے قانون ساز پارٹی کے قائد چمپئی سورین نے جمعہ کے روز نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ ان کے علاوہ کانگریس کے عالمگیر عالم اور آر جے ڈی کے ستیہ نند بھوکتا نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اب 5 فروری کو اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جائے گا۔ حلف برداری سے قبل چمپئی سورین نے 43 ارکان اسمبلی کی حمایت کی ایک ویڈیو جاری کی تھی۔ دریں اثنا، چمپئی سورین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فلور ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیمنت سورین نے ریاست کی ترقی کے لیے کئی منصوبے متعارف کرائے، جس سے بوکھلا کر حزب اختلاف نے انہیں فرضی الزامات میں پھنسایا۔ خیال رہے کہ موجود حکومت کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے۔