عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ مسلم فریق

,

   

میرٹھ۔ رام مندر پر فیصلے آنے سے قبل پولیس انتظامیہ نے تیری شروع کردی ہے۔ میرٹھ پولیس نے ہفتے کے روزمسلم علماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی تھی۔

مسلم سماج نے ایک آواز میں کہاکہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

پولیس ایک واٹس ایپ گروپ بناکر لوگوں سے تال میل کرے گی۔ گاؤں گاؤں میں پیس کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

میرٹھ پولیس کا دعوی ہے کہ متوقع فیصلے کے مدنظر امن کاپیغام دینے کے لئے اس طرح کی یہ پہلی میٹنگ ہے جو ہفتہ کے روزپولیس لائن سبھا گھر میں منعقد ہوئی تھی۔

اس میٹنگ میں شہر کے قاصی نائب شہر قاضی کے بشمول ہر پولیس تھانے کے اہم مسلم علماؤں اور بااثر لوگ شامل ہوئے تھے۔ ہر کسی نے پولیس کی اس پہل کا استقبال کیا۔