اقوام متحدہ ۔3اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاتما گاندھی کے فلسفہ عدم تشدد کے ذریعہ امن اور پائیدارترقی کا نظریہ آج بھی کارآمد ہے ۔ اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں آج عالم یوم عدم تشدد منایا گیا ۔ مہاتما گاندھی کی 151ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پر اُن کے نظریہ عدم تشدد کے ذریعہ ملک میں انقلابی تبدیلی لانے کی عالمی قائدین بشمول معتمد عمومی اقوام متحدہ گوٹیرس نے ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پریشان کن دور میں تشدد کئی اشکال اختیار کرلیتا ہے ۔ لیکن ہندوستان کے قائد بابائے قوم مہاتما گاندھی ایک ایسے لیڈر تھے جنہوں نے تشدد کی ہر قسم سے دوری اختیار کی ۔ اس کے باوجود انہوں نے ہندوستان کی ترقی میں انقلابی تبدیلی لائی ۔اجلاس سے تمام ممالک کے سیاسی قائدین نے خطاب کیا ۔
