عراقی شخص کو اس کو”حقیقی“ دل واپس مل گیا

,

   

نئی دہلی۔ایک52سالہ شخص کو اس وقت نئی زندگی کی خوشی کا احساس ہوا جب قلب کی عدم کارکردگی کے سبب اٹھارہ ماہ قبل مصنوعی دل لگایاتھا‘ مگر اچانک اس کا ”حقیقی“ دل دوبارہ کام کرنا شروع کردیا۔

مذکورہ چیرمن سی ٹی وی ایس‘ بی ایل کے ہارٹ سنٹرڈاکٹر اجئے گوئیل نے کہاکہ عراقی بزنس مین ہانی جاوید محمد نے تقریبا ایک دیڑھ سال قبل اپنے ناکارہ دل کے ساتھ یہاں پرائے تھے۔ ڈاکٹر کول نے کہاکہ سرجری کے بعد مریض کو مسلسل نگرانی میں رکھا گیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ”حال ہی میں جب وہ تین ماہ کے وقفہ کے بعد اپنے چیک آپ کے لئے آئے تو ہم نے محسوس کیاہے کہ ان کاحقیقی دل دوبارہ کام کرنے لگا ہے“۔

حقیقی دل کی کارکردگی کی ایک ٹیم کی جانب سے نگرانی کرائی گئی۔ دوماہ کے وقفہ میں مذکورہ ٹیم نے اس عمل کو باربار انجام دیا اور انہیں احساس ہوا کہ حقیقی دل جو ہے وہ کام کرنے لگا ہے۔

مذکورہ ڈاکٹر نے کہاکہ ”عام طور پر حقیقی دل کی بازیابی 10-15فیصد ہوتی ہے مگر ہانی کا دل تین ہفتوں تک بنا کسی مدد کے عام طرح سے دھڑکتا رہا۔ یہ طبی معجزہ ہے“