بغداد : عراق کی وفاقی پولیس نے کرکوک کے جنوب میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن شروع کیاہے۔کرکوک پولیس کے پریس ترجمان امیر نوری نے بتایا کہ عراقی وفاقی پولیس نے شہر کے جنوب میں ریساد ضلع کے قریب داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور روزمرہ کے استعمال کا سامان قبضے میں لے لیا۔عراقی عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ حشد الشعبی فورسز کی حمایت سے جاری آپریشن کو آنے والے دنوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔