بغداد : عراق میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اونروا کی جانب سے مسلسل 4ماہ تک امداد نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا۔ پناہ گزینوں کی طرف سے بغداد میں فلسطینی سفارت خانے اور ’عراقی فلسطینی ایسوسی ایشن‘ کے ذریعے پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر کو ایک خط بھی بھیجا گیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کی سازش کا سامنا ہے۔ عراق میں فلسطینی پناہ گزینوں میں یتیم، بیوائیں اور بوڑھے امداد کے منتظر ہیں۔