عراق اور سعودی عرب میں درجنوں معاہدے

   

ریاض۔سعودی عراقی رابطہ کونسل نیا سٹراٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے توانائی، سرمایہ کاری اور اسپورٹس کے شعبوں میں متعدد یادداشتوں پر دستخط کردیے۔رابطہ کونسل نے عراق اور سعودی عرب کے درمیان خانگی اداروں میں شراکت کے فروغ، تعاون کے نئے دروازے کھولنیاور مشترکہ مفادات کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عراقی رابطہ کونسل نے جدیدعرعر بری سرحدی چوکی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔طے کیا گیا کہ جیسے ہی تمام انتظامات مکمل ہوں گے بری سرحدی چوکی کھول دی جائے گی۔دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات کا معیار بلند کرنے کے لیے ٹھوس خواہش ظاہر کی۔ طے کیا گیا کہ تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے برادر عوام اور رہنماؤں کی آرزوؤں کی تکمیل کے لیے تعاون کے طور طریقے مضبوط کیے جائیں گے۔فریقین نے متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ترقیاتی فنڈ، عراقی وزارت خزانہ کو عراق کے کئی ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضہ دے گا۔یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔سعودی عرب شاہی ہدایات پر عراق کو نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی سازوسامان و ادویہ فراہم کرے گا۔ فریقین نے صحت کے شعبے کے حوالے سے یادداشت پر دستخط کردیے۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہاکہ تمام شعبوں میں سعودی عرب اورعراق کے تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے قائدین تاریخی رشتوں کے شایان شان اسٹراٹیجک تعلقات کو مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔میڈیا کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ عراق، مملکت کے لیے اور سعودی عرب، عراق کے لیے اسٹراٹیجک اکائی کا درجہ رکھتے ہیں۔