عراق: جنس تبدیل کرانے والا اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل

   

بغداد : عراق میں جنس تبدیل کرکے لڑکی بن جانے والے نوجوان کو اسکے سگے بھائی نے قتل کردیا۔ قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔ مقتول کے اہل خانہ قتل پرصرف راضی ہیں بلکہ قاتل کے اقدام کی تعریف کررہے ہیں۔’امارات الیوم‘ اخبار کے مطابق قتل کی سنگین واردات عراقی کردستان کے علاقے ’دھوک‘ میں پیش آئی جہاں ایک نوجوان اپنی جنس تبدیل کرانے کے بعد ’لڑکی‘ بن گیا تھا۔دھوک قصبے کے پولیس ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مقتول نے اپنی جنس تبدیل کرانے کے بعد اپنی تصاویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتے ہوئے اسے بہترین تجربہ قرار دے رہا تھا۔پولیس چیف کا مزید کہنا تھاکہ مقتول کے اہل خانہ نے قتل پرمسرت کا اظہار کیا ہے بلکہ انہوں نے قتل کی واردات کے بارے میں بھی پولیس کو اطلاع دی اور نعش کی نشاندہی بھی کی۔پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری عمل نہیں نہیں لائی جاسکی تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق قاتل کردستان کے باہررہتا ہے جو واردات سے چند دن قبل ’دھوک‘ کمشنری میں آیا اور بھائی کے ساتھ باہر نکل گیا تھا۔