بغداد۔11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے عبوری وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی فوج کے فی الفور انخلا کے لیے وفد بھیجے تاکہ جلد از جلد کارروائی کا آغاز ہو سکے ۔ عراق کے عبوری وزیراعظم عادل عبد المہدی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملک میں موجود 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔