عراق : فضائی حملہ میں آئی ایس کے 6 جنگجوہلاک

   

بغداد، 5 اگست(سیاست ڈاٹ کام)شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں امریکی حمایت یافتہ اتحاد کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں دولت اسلامیہ کے 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ اس کی اطلاع عراق فوج نے دی ۔مشترکہ مہم کمانڈ کے میڈیا دفتر نے بیان جاری کر کے بتایا کہ نینوامہم کمانڈ کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عراق فوج نے موصل سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر مخمور شہر کے قریب آئی ایس کے جنگجوؤں کو گھیر کر ان پر حملہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے بین الاقوامی اتحاد کے جنگی جہازنے حملہ کیا جس میں چھ دہشت گردوں کی موت ہو گئی۔ فضائی حملہ کے بعد فوج نے علاقے کی تلاشی لی جہاں سے انہوں نے چھ دہشت گردوں کی لاشیں اور چار اسالٹ رائفلیں برآمد کیں۔