بغداد : عراق میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے پر احتجاج شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مشتعل شہریوں نے نصیریہ شہر میں مظاہرہ کیا،جس میں 500سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ادھر حکومتی عہدے داروں نے مختلف بیانات اور اقدامات کے ذریعہ بڑھتے ہوئے غصے کو دور کرنے کی کوشش شروع کردی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔ حکام نے کھانے پینے کی اشیااور تعمیراتی سامان پر کسٹم ڈیوٹی 2ماہ کے لیے معطل کرنے کا بھی اعلان کیا۔