ذرائع کے مطابق عراق میں اربیل ائیرپورٹ کے قریب اتحادی افواج نے تین ڈرونس کو مارگرایا ہے۔ فضائی ٹریفک کو اربیل میں روک دیاگیا ہے‘ اے بی سی نیوز نے ایک عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔
بغداد۔اے بی سی نیوز نے ایک عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عراق کے اربیل میں امریکی قونصل خانہ کے قریب میں متعدد دھماکے پیش ائے ہیں۔اے بی سی نیوز کی خبر ہے کہ مذکورہ ایرانی انقلابی گارڈس کارپس (ائی آر جی ایس) نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ائی آر جی ایس کا کہنا ہے اس نے ”جاسوسی کے ہیڈ کوارٹرس‘‘ اور ”مخالف ایران دہشت گردوں کے علاقے میں اکٹھا ہونے کے حصوں کو“ بلاسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایاہے“۔
چار لوگ ائی آر جی جی ایس کے بمباری میں ہلاک ہوئے ہیں‘ ایک سکیورٹی درائع کے حوالے سے اس با ت کی خبر اے بی سی نے دی ہے۔
مذکورہ عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اربیل میں کی گئی بمباری میں اتحادی اورامریکی افواج کے کوئی نہیں مارا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عراق میں اربیل ائیرپورٹ کے قریب اتحادی افواج نے تین ڈرونس کو مارگرایا ہے۔
فضائی ٹریفک کو اربیل میں روک دیاگیا ہے‘ اے بی سی نیوز نے ایک عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بمباری کافی شدید تھی۔ مذکورہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی قونصل خانہ کے قریب میں اٹھ مقامات کو نشانہ بنایاگیا ہے۔