عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر چھاپےدو زخمی امریکی فوجی وطن واپس

   

نیویارک: پینٹگان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ہفتہ کے شروع میں داعش کے خلاف عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جو دو امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے، انہیں امریکہ منتقل کر دیا گیا۔پینٹگان کی ڈپٹی پریس سکریٹری سبرینا سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ اگرچہ دونوں فوجیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے اور فی الحال انہیں مزید نگہداشت کیلئے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر بھئجا جا رہا ہے۔”ایک تیسرا امریکی فوجی ممکنہ تکلیف دہ دماغی چوٹ کیلئے زیرِ معائنہ تھا لیکن سنگھ نے کہا، وقت کے ساتھ ساتھ اس کی تکلیف میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے کیونکہ تشخیص ابھی جاری ہے۔منگل کے روز علی الصبح چھاپہ مارا گیا جب عراقی دفاعی افواج کے زیرِ قیادت امریکی فوجیوں نے کارروائی کی۔ اس میں داعش کے سینئر رہنماؤں کے خلاف وسطی عراق میں ان کے متعدد مقامات پر حملے اور اس کے بعد چھاپے دیکھنے میں آئے۔ امریکہ کی مرکزی کمان (سینٹ کام) کے ایک بیان کے مطابق داعش کے بعض شدت پسند ہلاک ہو گئے۔سینٹ کام نے کہا کہ امریکی فوجی “مقام کے جائزے” میں عراقی افواج کی مدد کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔الگ سے سنگھ نے عراق کے صوبہ الانبار میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف عراق کے زیرِ قیادت ایک اور کارروائی کا اعلان کیا۔ ابتدائی تخمینہ یہ تھا کہ کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔