عراق میں دو دھماکوں میں تین شہریوں کی ہلاکت ،10 زخمی

   

بغداد۔27 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے کرکوک اور صلاح الدین صوبوں میں جمعہ کو دو مختلف بم دھماکوں کے واقعات میں تین شہریوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔ سکیورٹی حکام نے یہ ا طلاع دی۔صوبائی پولیس کے عمار الذبیری نے بتایا کہ صوبہ کرکوک میں ایک شہری کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی ، جس کی وجہ سے دو شہریوں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔ کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ یہاں اس طرح کے زیادہ تر واقعات میں داعش کے دہشت گردوں کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ صلاح الدین پولیس کے محمد البازی نے بتایا کہ صوبہ صلاح الدین میں ہوئے ایک دیگر دھماکے سے ایک شہری کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ دھماکے بایجي کے ایک تفریحی پارک ہوا ۔ البازی نے کہا کہ یہ دھماکے علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف کی جا رہی کارروائی کی وجہ سے ہوے ہیں ۔ واضح ر ہے کہ عراق کے کئی علاقے دھماکہ خیز مواد سے بھرے پڑے ہے ، جوکہ شہریوں کے لئے خطرہ ہے ۔ عراقی سکیورٹی فورس اور یواین مائن ایکشن سروس ان دھماکہ خیز مواد سے ان علاقوں کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔