انقرہ 21ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ترک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری میں شمالی عراق میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔یہ اطلاع ترک میڈیا نے دی ہے ۔مقامی میڈیا نے ترک وزارت دفاع کے حوالہ سے جمعہ کو بتایا کہ حملہ کے تحت شمالی عراق کے حفتنین علاقے کو نشانہ بنا کر مہم چلائی گئی تھی۔ جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔مقامی میڈیا نے جمعرات کو کہا تھا کہ گزشتہ تین ماہ میں فوج کی طرف سے چلائی گئی مہم میں کل 396 دہشت گرد مارے گئے ۔ ترک حکومت کردستان ورکرز پارٹی (پي کے کے ) کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ترک سیکورٹی فورسز مئی سے شمالی عراق میں باقاعدہ طور سے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے ۔
امریکہ میںبس حادثہ ،4 افراد ہلاک
واشنگٹن 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست یوٹاہ میں چینی سیاحوں کو لے جا رہی بس کے گر کر تباہ ہونے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔مقامی میڈیا نے جمعہ کو حادثہ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ برائس کینین کے پاس اسٹیٹ روٹ 12 پر ایک ٹورسٹ بس کے گر کر تباہ ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 12 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بہت سے لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
