بغداد، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مشرقی صوبہ دیالہ میں فضائی حملے میں داعش کے سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔عراقی فوج نے اس کی اطلاع دی ۔ عراقی فوج کے سعد الشمری نے بتایا کہ پہاڑی علاقے میں فوج نے تلاشی مہم چلائی اور داعش کے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ۔ اس مہم کے دوران فوج کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔ دہشت گردوں نے فوج کے جوانوں پر بم سے حملہ کیا جس میں پانچ جوان زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں تھے کہ عراقی فوج کے ہیلی کاپٹر نے حملہ کیا جس میں سات دہشت گردوں ہلاک ہو گئے ۔
